اسماعیل ہنیہ کا بدلہ، ایران کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا اعلان

اسماعیل ہنیہ کا بدلہ، ایران کا اسرائیل پر حملے کا اعلان

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا جائے۔

امریکی اخبار نے دعوی کیا کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوراً بعد ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔اور اس اجلاس میں اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم دیا گیا۔جبکہ اس قبل ایرانی سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوا کہا کہ کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا تہران پر فرض ہو چکا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے ملک میں ہمارے مہمان کو مار دیا اور ہمیں غمگین کیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے کئی سالوں تک ایک عزت دار مقصد کے لیے جہاد کیا اور شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے، اور اس راستے میں اپنے اہل و عیال اور بچوں کی قربانی دی۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے، اسماعیل ہنیہ تہران میں نئے ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنی رہائش گاہ پر پہنچے تھے، کہ انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اور شہید ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں