ہم میں سے اکثر لوگوں کو گوشت کھانا بہت پسند ہوتا ہے، اور بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ بغیر گوشت کے کھانا مکمل نہیں ہوتا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ گوشت کھانا صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ گوشت کو اعتدال میں کھانا ہی فائدے مند ہے کیونکہ اس کی زیادہ مقدار سے پیٹ کی بیماریوں جیسے ڈائریا، بدہضمی، الٹی، اور فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔
:گوشت کی دو اقسام ہیں
گوشت کی دو اقسام ہیں۔ وائٹ گوشت اور ریڈ گوشت
وائٹ میٹ: یہ چکن، مچھلی، اور دوسرے آبی جانداروں سے حاصل ہوتا ہے۔
ریڈ میٹ: یہ بکری، بھیڑ، اور گائے کا گوشت ہوتا ہے۔
ریڈ میٹ ذائقے دار ہوتا ہے اور پروٹین، وٹامنز، اور دوسرے اہم اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن اس میں کچھ ایسے اجزا بھی ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ڈاکٹر بعض اوقات زیادہ سرخ گوشت کھانے سے منع کرتے ہیں۔
:تحقیقات
امریکا کی ایک تحقیق کے مطابق گائے یا بکرے کا گوشت زیادہ کھانے سے دماغی بیماری “ڈیمینشیا” کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر روزانہ 28 گرام پراسیس سرخ گوشت کھایا جائے تو ڈیمینشیا کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ لیکن اگر سرخ گوشت کی جگہ گریوں، دالوں، اور بیجوں کا استعمال کیا جائے تو یہ خطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
پراسیس سرخ گوشت میں چکنائی، نمک، اور نائٹریٹ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو کینسر، ذیابیطس، دل کے امراض، اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے