سوات میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم فرار ہوگیا

سوات میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم فرار ہوگیاسوات میں لرزہ خیز واقعے پر کہرام مچ گیا۔بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم مسقط فرار ہوگیا۔ ملزم نے فون پر سالے کو واقعے کی اطلاع دی۔ شوہر بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے مسقط فرارہوگیا۔پولیس کے مطابق کبل کے علاقے دیولی میں گھر سے 4خواتین کی لاشیں ملیں اور یہ لاشیں ماں اور تین بیٹیوں کی ہیں۔پولیس نے بتایاکہ چاروں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شوہر نے تین روز پہلے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کیا اور واقعے کے بعد ملزم مسقط فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے آج 3 دن بعد بیوی کے بھائی کو فون کرکے قتل سے متعلق بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں