بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات آئین کے مطابق کریں گے اور پہلے اپنے مینڈیٹ (حقیقی ووٹ) کی واپسی چاہتے ہیں۔ مزید کہا کہ موجودہ حکومت اتنی کمزور ہے کہ اگر 4 حلقے کھول دیے جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے “ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو اہمیت دی۔
عمران خان نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمود خان اچکزئی سے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔