محکمہ موسمیات کی بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی،انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایات

محکمہ موسمیات کی بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی

رُخِ پاکستان کے مطابق محکمہ موسمیات کی بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی،انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایات۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ان اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

رُخِ پاکستان کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بلوچستان میں شدت کے ساتھ آ رہی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 اگست سے 6 اگست تک خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، قلات، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں