چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی لیکن۔۔۔

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم دورہ پاکستان کرے گی لیکن۔۔۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اترپردیش پریمیئر لیگ کی نیلامی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے لیکن یہ سب حکومت کی اجازت پر منحصر ہے۔

بھارت کو اگر چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانا ہوا تو اس کے لیے بھارتی حکومت کی منظوری ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2026 میں ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہوگا، اور پاکستان اس میں شرکت کے بارے میں آزاد ہے۔

راجیو شکلا نے وضاحت کی کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جاتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جواباً کچھ ردعمل دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ممکنہ طور پر بھارت کی عدم موجودگی پر ایشیا کپ کھیلنے کی دھمکی دے سکتا ہے، لیکن یہ فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے، بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اس پر کچھ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہوگی، اور بھارتی بورڈ چاہتا ہے کہ یہ ایونٹ نیوٹرل مقام پر ہو یا ہائبرڈ ماڈل میں ہو، جبکہ پی سی بی چاہتا ہے کہ تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں