ہانیہ عامر کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا شادی سےمتعلق مشورہ

ہانیہ عامر

معروف ٹی وی میزبان، صحافی اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر زیادہ توجہ دیں۔

ریحام خان نے ہانیہ پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ “میری دریافت” ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہانیہ کو شادی کے بجائے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہیے۔

ایک پوڈکاسٹ میں ریحام نے ہانیہ عامر کی کامیابی اور ان کے سفر پر بات کی۔ انہوں نے خوشی سے کہا کہ ہانیہ وہ واحد شخصیت تھیں جنہیں انہوں نے اپنی فلم “جانان” کے لیے منتخب کیا تھا۔ اس وقت ہانیہ کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ ریحام کے بھانجے کی دوست تھیں جنہوں نے ان کی ڈب میش ویڈیو دکھائی تھی۔ ریحام نے ہانیہ کی بے پناہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ریحام نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ جلد ہی بالی ووڈ میں کام کرتی نظر آئیں گی اور بتایا کہ ہانیہ نے اپنے خاندان کی مدد کے لیے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ہانیہ عامر شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں تو وہ بہت زیادہ کامیاب ہوں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم “جانان” سے کیا تھا جسے ریحام خان اور حریم فاروق نے پروڈیوس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں