قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 50 فیصد مکمل

قذافی اسٹیڈیم

قذافی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسٹیڈیم کے انکلوژرز اور مین بلڈنگ کے فلورز پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مین بلڈنگ اور دفتر کی فلورز کا کام بھی تقریباً آخری مراحل میں ہے۔ مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور ایک سووینیئر شاپ بھی بنائی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں ایک اجلاس بھی ہوا جس میں منصوبے کی ڈیزائننگ اور تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں، بھائی نے تصدیق کر دی

محسن نقوی نے ہدایت دی کہ پارکنگ ایریا کو کشادہ بنایا جائے اور مین بلڈنگ کی بیرونی شکل کو مزید خوبصورت بنایا جائے۔ انہوں نے ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام مقررہ وقت پر مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے پہلے اسٹیڈیم کو مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے مگر اب اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں