چنیوٹ میں ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

chiniot

رخ پاکستان: تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اسد عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیر علی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ریڈ کر کے بائی پاس جھنگ روڑ سے ڈرگ سپلائر محمد عارف کو گرفتار کر لیا۔ لاہوری گیٹ کے رہائشی منشیات فروش ملزم محمد عارف کے قبضہ سے مختلف اقسام کی شراب کی 252 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں