رخ پاکستان: لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے ایک اور خاتون، مریم، جاں بحق ہوگئیں۔
مقتولہ کے بھائی علی رضا کا کہنا ہے کہ 26 سالہ مریم جو حاملہ تھی اور دو بچوں کی ماں تھی کو اس کے شوہر شان علی اور ساس سمینہ بی بی نے تشدد کر کے قتل کیا۔ علی رضا نے مزید بتایا کہ مریم کو پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
پولیس نے علی رضا کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریم کے شوہر شان علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مرکزی ملزم کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مریم کی ساس سمینہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔