رخ پاکستان: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد طلبا کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسکولوں میں کئی بم چھپائے گئے ہیں۔ ای میل میں کہا گیا کہ یہ بم چھوٹے ہیں اور اچھی طرح چھپائے گئے ہیں، جنہیں ناکارہ بنانے کے لیے 30,000 ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہا گیا کہ بموں کے پھٹنے سے عمارت کو زیادہ نقصان نہیں ہوگا، لیکن کئی لوگ زخمی ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت: ایک اور مسجد ہندوؤں کے نشانے پر، 3 مسلمان شہید
پولیس ای میل بھیجنے والے کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے اور آئی پی ایڈریس کی تلاش جاری ہے۔ فائر بریگیڈ، ڈاگ اسکواڈ، بم ڈسپوزل ٹیموں اور مقامی پولیس نے اسکولوں میں جا کر تلاشی لی، لیکن ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔