شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد بھارتی 15 کروڑ روپے کیوں دیئے؟حیران کن انکشافات

shoaib malik and sania mirza

رخ پاکستان: بھارت میں کئی مشہور شخصیات کی شادیاں اپنی خوبصورتی اور شاہانہ انداز کی وجہ سے مشہور ہوئیں، لیکن ان میں سے کئی کا انجام طلاق پر ہوا، اور یہ طلاقیں بھی بہت مہنگی ثابت ہوئیں۔ ان میں بالی وڈ کے ستاروں کے ساتھ اسپورٹس شخصیات بھی شامل ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی، لیکن اس سال ان کی علیحدگی کا اعلان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شعیب نے طلاق کے بعد ثانیہ کو 15 کروڑ بھارتی روپے دیے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ایک شادی میں شرکت کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

کرکٹر ہاردک پانڈیا نے 2020 میں سربیئن ماڈل اور اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی، لیکن اس سال دونوں نے علیحدگی کی تصدیق کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک نے اپنی 70 فیصد جائیداد، جو 94 کروڑ بھارتی روپے کے قریب تھی، نتاشا کو دے دی۔ یہ بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں شمار ہوتی ہے۔

اسی طرح کرکٹر شیکھر دھون نے 2012 میں عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، لیکن 2023 میں ان کی علیحدگی ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق، شیکھر نے عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔

بالی وڈ میں بھی کئی مشہور شخصیات کی مہنگی طلاقیں ہو چکی ہیں، جن میں ہریتھک روشن اور سوزین خان، کرشمہ کپور اور سنجے کپور، سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، اور ارباز خان اور ملائکہ اروڑا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں