رخ پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل کال سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن عمران خان کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی۔
رانا ثنا اللہ نےمزید کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے ہی چارٹر آف اکانومی پیشکش کیا تھا۔ اورمسلم لیگ ن نے ہمیشہ سے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: فیض حمید نے پی ٹی آئی کی رہنمائی کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے لیکن کسی نے بات چیت کا پیغام نہیں دیا۔ پی ٹی آئی کا ہمارے لیے فی الحال یہی پیغام ہے کہ ہم آپ سے مذاکرات کیوں کریں؟ اگر پی ٹی آئی کی طرف مذاکرات کا پیغام موصول ہوا تو ہماری طرف سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نےپروگرام میں مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ مل بیٹھ کر سلجھایا جا سکتا ہے، لیکن اس معاملے میں ہمیں کوئی بھی ڈیڈ لاک والی بات نظر نہیں آ رہی۔ اور وزارت تعلیم سے یا سوسائٹی ایکٹ سے رجسٹر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔