رخ پاکستان: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ میں نے بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرنا میری لئے زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد بھارتی 15 کروڑ روپے کیوں دیئے؟حیران کن انکشافات
عماد وسیم نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں فرنچائز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے سفر کو جاری رکھوں گا۔
یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے بھی اپنی ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔