اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد حملے

رخ پاکستان: مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شام پر 60 سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے شام پر چند گھنٹوں میں کئیے جانے والے تازہ ترین اسرائیلی حملوں کو رپورٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ہفتے کی شام 5 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شامی فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے رہنما احمد الشرعہ نے اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب شام ایک اور نئے تنازع میں الھجنے کیلیے بہت زیادہ تھک چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں