گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

rajab butt arrest

رخ پاکستان: پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق، رجب بٹ کو ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت دی گئی اور وہ صبح عدالت میں پیش ہو کر اپنی ضمانت مکمل کریں گے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں شخصی ضمانت ایس ایچ او ہی دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کاکل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

دوسری جانب، رجب بٹ کی گرفتاری کے دوران وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی کوتاہی بھی سامنے آئی۔ پولیس نے رجب بٹ کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو دی، جس کے بعد ملازمین شیر کے بچے کو اپنے قبضے میں لے گئے۔

تاہم، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست ہی جمع نہیں کرائی، جو ان کی ذمہ داری تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں