رخ پاکستان: لاہور میں 17 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم علی رضا کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق، ملزم علی رضا نے عروج فاطمہ نامی لڑکی کو بہلا کر شادمان مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کی اور پھر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: نادیہ افگن نے خلیل الرحمان قمر کی کن حرکتوں کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا؟
متاثرہ لڑکی لاہور میں اپنے ماموں کے گھر رہ رہی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے پولیس ٹیم اور ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین پر ظلم کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔