نیوزی لینڈ نےانگلینڈ کو 423 رنز سےعبرتناک شکست دے دی

new zealand vs england

رخ پاکستان: نیوزی لینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔

ہملٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 658 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: سکیورٹی گارڈ کی بیٹی نے نیپال کے خلاف میچ میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر دیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 347 جبکہ دوسری اننگز میں 453 اسکور کئے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 143 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ مچل سینٹنر کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا، جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے یہ سیریز 1-2 سے جیتی۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے اور دوسرے ٹیسٹ میں 323 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں