رخ پاکستان: مشہور صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کرلی۔
شادی کی تقریبات لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئیں، جہاں قریبی دوست، احباب اور رشتہ دار شریک ہوئے۔ شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سماراج اور ارشاد بھٹی کو فوٹو شوٹ کراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سماراج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شادی کی ویڈیوز شیئر کیں اور ایک قرآنی آیت کا ترجمہ کیپشن میں لکھا: “اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا۔”
انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا ہے اور اللہ سے دعا کی کہ وہ انہیں دنیا، آخرت اور جنت میں ساتھ رکھے۔ سماراج کی پوسٹ کے مطابق دونوں کا نکاح دو ہفتے پہلے ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت فائلر اور نان فائلر کے لیےسامنے آگئی
اسی دوران، ارشاد بھٹی اور سماراج کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان ان سے ان کے پراجیکٹ “دودھ پتی” کے بارے میں سوال کرتا ہے کہ وہ کب لانچ ہو رہا ہے۔ میزبان ارشاد بھٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ “پتی” ہیں، جس پر ارشاد بھٹی جواب دیتے ہیں: “اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔”