رخ پاکستان: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب بھر کے کالجز 24 دسمبر سے 5 جنوری تک بند رہیں گے، اور 6 جنوری 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
مزید پڑھیں: حکومت کاکل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
تاہم، بی ایس (4 سالہ) پروگرام کی کلاسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں تعطیلات کے دوران بھی جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے امتحانات بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔