آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

icc new ranking

رخ پاکستان: آئی سی سی نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ فارمیٹس کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔

ون ڈے کرکٹ:
بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں۔ بھارتی بیٹر روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ شوبمن گل اور ویرات کوہلی کی پوزیشنیں تیسری اور چوتھی پر برقرار ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، اور پاکستان کے شاہین آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نےانگلینڈ کو 423 رنز سےعبرتناک شکست دے دی

ٹی20 کرکٹ:
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر ہیں، جبکہ بھارت کے تلک ورما اور سوریا کمار یادیو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم کی ٹی20 رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، جب کہ محمد رضوان آٹھویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے تین درجے ترقی کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، اور پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ 21ویں نمبر پر ہیں، جب کہ حارث رؤف 26ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ:
انگلینڈ کے جو روٹ دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، اور ہیری بروک کی تنزلی کے بعد وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل 10ویں نمبر پر ہیں، اور بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اور پاکستان کے نعمان علی 10ویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں