رخ پاکستان: پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کے لیے ایک سستا اور آسان ٹوٹکا بتایا ہے۔
حال ہی میں، بشری انصاری اور روبینہ اشرف ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں روبینہ نے بتایا کہ ان کی جلد بہت خشک ہے اور انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین پراڈکٹس استعمال کیے لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ پھر بشریٰ انصاری کے بتائے گئے ٹوٹکے نے ان کی مدد کی، اور اب روبینہ کو یقین ہے کہ یہ ٹوٹکا بہترین ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان بیٹوں نے اپنی ماں کی دوسری شادی کروا دی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بشری انصاری نے کہا کہ ماضی کی ہیروئنز کی جلد چمکدار ہوتی تھی، اور جب میں نے اداکارہ بابرہ شریف کی بہن سے اس کا راز پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی جلد پر گلیسرین، گلاب کا عرق اور لیموں لگاتی تھیں۔
اب بشریٰ انصاری نے بتایا کہ وہ 2 چمچ بائیو آئل میں 1 چمچ ای آئل، گلیسرین، اصلی کھوپرے کا تیل اور کیسٹرا آئل ملا کر روزانہ چہرے پر لگاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اجزاء اصلی ہیں اور ان میں کوئی کیمیکل نہیں ہوتا، اس لیے انہیں اس ٹوٹکے کے ساتھ ہائیلورونک ایسڈ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔