پی ٹی آئی سے مذاکرات نواز شریف کی اجازت اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر کئیے جائیں گے

rana sana ullah

رخ پاکستان: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت نواز شریف کی اجازت سے مشروط ہوگی اور حکومت اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی اعتماد میں لے گی۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا آغاز اتوار تک ممکن ہے، اور اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ،امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے مطالبات پر اتوار تک کوئی اہم پیشرفت ممکن نہیں، لیکن اگر پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی جلدی میں ہے تو وہ اسے آزما لے، کیونکہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور یہ تحریک ناکام ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے خاندانوں کو پیسے بھیجتے ہیں، حکومت کو نہیں، اس لیے ان کی طرف سے ترسیلات زر روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں