رخ پاکستان: مشہور ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شادی کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی شادی کے لیے کس مقام کا انتخاب کریں گی، تو جنت مرزا نے کہا کہ وہ اسکردو کی خوبصورت وادیوں میں شادی کرنا چاہتی ہیں۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ یہ اصل میں ان کی بہن علیشبہ کا آئیڈیا تھا، لیکن وہ خود بھی اسے بہت پسند کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی اور سادہ تقریب چاہتی ہیں جہاں صرف قریبی لوگ شریک ہوں، لیکن ان کے والدین چاہتے ہیں کہ تقریب بڑی ہو اور زیادہ لوگ مدعو کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: سردیوں میں جلدکو چمکدار کیسے بنا سکتے ہیں؟ بشری انصاری نے آزمودہ ٹوٹکا بتادیا
جنت مرزا ے بتایا کہ وہ اسکردو کی حسین وادیوں میں شادی کے لیے والدین کو منانے کی کوشش کریں گی، اور تقریب کو سفید رنگ کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔
اپنی ٹریولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ وہ جاپان کئی بار جا چکی ہیں کیونکہ ان کے رشتے دار وہاں رہتے ہیں، اور ان کی خواہش ہے کہ ناروے کی ہائی وے پر گاڑی چلائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے، اور جب بھی وہ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو انہیں یہ ڈر رہتا ہے کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کر دے۔
منگنی کے حوالے سے جنت مرزا نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن نہ ہو، تو بہتر ہے کہ رشتہ اچھے طریقے سے ختم کر لیا جائے بجائے کہ اسے کسی ڈرامے کی شکل دی جائے۔
شادی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور نکاح کے بعد ہی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا، اور وہ ان کے فیصلے پر مکمل اعتماد کرتی ہیں۔