رخ پاکستان: سندھ حکومت نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں عام چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، جس کے مطابق 27 دسمبر کو صوبے کے تمام سرکاری محکمے، بلدیاتی کونسلز اور خود مختار کارپوریشنز میں چھٹی ہوگی۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر کے کالجوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
اس کے علاوہ، سندھ حکومت نے برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کے لیے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر فراہم کرے تاکہ برسی کی تقریبات کی حفاظت کے لیے فضائی نگرانی کی جا سکے۔