بھارتی کرکٹ بورڈ کا بینک بیلنس اربوں روپے، پوری دنیا حیران

bcci bank balance

رخ پاکستان: دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا بینک بیلنس 20,686 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے بینک بیلنس میں 4,200 کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 67,651 کروڑ روپے بنتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

بی سی سی آئی کی آمدنی کا بڑا حصہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے میڈیا حقوق کی فروخت اور دو طرفہ کرکٹ سیریز سے آتا ہے۔ اس کے علاوہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہوتی ہے، جس کے بعد انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کا نمبر آتا ہے۔

جون 2022 میں بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کے میڈیا حقوق پانچ سال کے لیے 48,390 کروڑ روپے میں فروخت کیے تھے۔

اگلے مالی سال میں بی سی سی آئی کی آمدنی 10,054 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ اس کا بجٹ 2,348 کروڑ روپے ہے۔ اس آمدنی کا ایک حصہ بورڈ مختلف ریاستوں کو سالانہ گرانٹس کی صورت میں بھی ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں