رخ پاکستان: چیٹ جی پی ٹی، جو کہ ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ہے، تیزی سے انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ یہ ٹول اب مائیکروسافٹ کے سرچ انجن اور ایپل کے iOS 18 کا حصہ بن چکا ہے اور مختلف آن لائن سروسز میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
پہلے یہ ممکن نہیں تھا کہ واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا جائے، لیکن اب صارفین آسانی سے واٹس ایپ پر اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ اب واٹس ایپ پر دستیاب ہے، اور صارفین اس کا اے آئی سرچ انجن مفت میں استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں اہم شخصیات کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات،ہیکنگ سے کیسے بچاجاسکتا ہے؟
آئی فونز اور اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کا استعمال آسان ہے۔ اس کے لیے صارفین کو 1-800-242-8478 نمبر کو اپنے واٹس ایپ کانٹیکٹس میں ایڈ کرنا ہوگا، یا اس لنک پر کلک کر کے چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ نیچے موجود کیو آر کوڈ کو اسکین کریں تاکہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال شروع کیا جا سکے۔
یہ بات اہم ہے کہ واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی میں ابھی ایڈوانس وائس موڈ یا ویژول فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے، اور یہ چیٹ بوٹ صرف آپ کے تمام سوالوں کے جوابات دینے تک ہی محدود ہوگا۔
اوپن اے آئی اس وقت واٹس ایپ کے لیے مخصوص چیٹ بوٹ پر کام کر رہا ہے، جس کے لیے کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اوپن اے آئی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، اوپن اے آئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مفت استعمال کے لیے چیٹ جی پی ٹی سرچ انجن سروس متعارف کرانے جا رہا ہے۔