موبائل پر چلنے والے اشتہار نے خاتون کو کروڑ پتی کرد یا

earning from ads

رخ پاکستان: امریکا میں ایک خاتون نے موبائل پر چلنے والے ایک اشتہار کی بدولت ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 78 لاکھ روپے) جیتے۔ ویسٹ ورجینیا کی رہائشی انجیلا وی نے بتایا کہ انہوں نے اسٹیٹ لاٹری کی نئی موبائل ایپ کے اشتہار کو دیکھ کر لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

انجیلا نے کہا کہ وہ عام طور پر لاٹری نہیں کھیلتی تھیں، لیکن جب انہیں موبائل ایپ کا اشتہار نظر آیا تو انہوں نے سوچا کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے ایک بار کوشش کرنی چاہیے۔ ان کے والد ہمیشہ لاٹری کھیلتے تھے، لیکن وہ گیس اسٹیشن جا کر ٹکٹ خریدنے کو پسند نہیں کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: 400 فونز کو ایک ساتھ استعمال کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے شخص نے دنیا کو حیران کر دیا

انجیلا نے 10 ٹکٹ خریدے، اور ان میں سے ایک ٹکٹ نے انہیں قرعہ اندازی میں ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں