رخ پاکستان: کراچی کے علاقے قائدآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک لڑکی کو پسند کی شادی کا مطالبہ کرنے پر اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی، ناز فاطمہ، جو ڈاؤ اسپتال میں نرس ہے، کو اس کے گھر سے بازیاب کرایا گیا۔ لڑکی نے کسی طرح اپنے وکیل سے رابطہ کیا، جس کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اور اسے وہاں سے نکالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اس کے گھر والوں نے قید کر رکھا تھا۔ اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ناز فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی کیونکہ وہ اسے اس شخص سے شادی کرنے نہیں دے رہے تھے جسے وہ پسند کرتی ہے۔
پولیس نے لڑکی کی شکایت پر قائدآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔