نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے 2 ماہ بعد مناہل ملک کی سوشل میڈیا پر دوبارہ واپسی

minahil malik

رخ پاکستان: ٹک ٹاکر مناہل ملک، جنہوں نے نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا اور شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، محض دو ماہ بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں۔

مناہل نے اکتوبر 2024 کے آخر میں سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ جعلی اور نامناسب ویڈیوز کی وجہ سے ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید دباؤ میں ہیں اور مداحوں سے دور ہونے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تنگ آچکی ہیں اور اندر سے ٹوٹ چکی ہیں۔ مناہل نے انٹرویوز میں انکشاف کیا تھا کہ ان جعلی ویڈیوز کی وجہ سے انہوں نے دو مرتبہ خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز ان کی نہیں ہیں بلکہ جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں۔

ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد مناہل کا نام کئی دن تک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہا، اور اسی دباؤ کے باعث انہوں نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم اب، دو ماہ بعد، مناہل ملک نے سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے اور متعدد ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کرنے والی اپنی پہلی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں