معروف اداکار کی لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ز نکل آئے، صارفین حیران

asim mahmood

رخ پاکستان: پاکستانی اداکار عاصم محمود کے حالیہ دعوے نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کالج کے زمانے میں انہیں ایک پرانی لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک انتظامیہ کا 19 جنوری تک ٹک ٹاک بند کرنے کا عندیہ

عاصم محمود نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سردی بڑھنے پر کالج میں نیلے رنگ کے کوٹ یا جیکٹ پہننے کی اجازت مل گئی تھی۔ ایک دن کالج جاتے ہوئے راستے میں لنڈے کے بازار سے انہوں نے ایک نیلی جیکٹ خریدی۔ جیکٹ دھونے، سکھانے اور استری کرتے وقت انہیں اس میں ایک خفیہ جیب ملی، جسے کھولنے پر 100 پاؤنڈ نکلا۔

تاہم، سوشل میڈیا پر صارفین نے اس دعوے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عاصم محمود کی یہ کہانی توجہ حاصل کرنے یا ٹی آر پی بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہو سکتی ہے، کیونکہ برطانوی کرنسی میں 100 پاؤنڈ کا نوٹ موجود نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں