رخ پاکستان: فیصل مسجد اسلام آباد، رمضان المبارک میں جہاں مسلمان روزے رکھ کر عبادت کرتے اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے ہیں، وہیں صاحبِ حیثیت افراد زیادہ سے زیادہ روزہ داروں کو افطار کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت
رمضان کے آغاز سے ہی سحری و افطاری کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے، اور مخیر حضرات عوامی مقامات پر دسترخوان لگاتے ہیں، جہاں کوئی بھی شخص مفت افطار کر سکتا ہے۔ یہ عوامی دسترخوان شاہراہوں، سڑکوں، بس اسٹاپس اور دیگر مقامات پر سجائے جاتے ہیں، جہاں رضاکار افطار تقسیم کرتے ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پورے رمضان کے دوران روزانہ یہ عمل دہرایا جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک افطار اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد کیا گیا، جہاں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ شہری کھانے پر بے قابو ہو کر ٹوٹ پڑے، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، جن میں فیصل خان کا کہنا تھا، “یہ کوئی دوڑنے کا مقابلہ نہیں، بلکہ فیصل مسجد میں لوگ افطاری کے لیے بے قابو ہو رہے ہیں۔”