پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین کرکٹ برہم، خوشدل شاہ کی فینز سے تلخ کلامی

khushdil shah

رخ پاکستان: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے ہونے والی بری شکست کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ واپس جا کر اس سیریز سے سیکھے گئے اسباق پر بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ سیریز ہمارے لیے مایوس کن رہی، لیکن کچھ مثبت چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں، جیسے کہ بابر اعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی شاندار بیٹنگ۔ رضوان نے نوجوان باؤلر سفیان کی کارکردگی کو بھی سراہا اور نیوزی لینڈ کو اچھی کارکردگی پر کریڈٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بلےباز محمد ارسلان عباس نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا دیا

ماؤنٹ مانگانائی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے بری طرح شکست دی، جس پر اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین سخت ناراض ہو گئے۔ کچھ فینز نے غصے میں آ کر کھلاڑیوں پر تنقید شروع کر دی۔ اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جب تین فینز نے کھلاڑیوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔

صورتحال اُس وقت مزید خراب ہوئی جب خوشدل شاہ نے ان فینز کو روکنے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشدل شاہ کافی غصے میں ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار انہیں پیچھے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رضوان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھیل کے ہر شعبے میں ہم سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ خاص طور پر نئی گیند کے خلاف ہمیں بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں محمد رضوان نے کہا کہ اب ہم پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں حصہ لیں گے، جو ہمارے لیے ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ٹیم پی ایس ایل میں بہتر پرفارم کرے گی کیونکہ ہم چیمپئنز ٹرافی اور اس سیریز میں اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں