چشتیاں: بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

چشتیاں: بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

چشتیاں: بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

افسوسناک واقعہ بھٹہ کالونی میں پیش آیا، جہاں دو بھائیوں کے درمیان بجلی کے بل پر جھگڑا ہوا۔ چھوٹے بھائی نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں:منڈی صادق گنج:کھانا کھانے سے 5 بچوں کی حالت غیر،ایک بچہ جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی شناخت محمد ساجد کے نام سے ہوئی۔بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر رات کو چھوٹے بھائی کے کمرے کی بجلی بند کر دی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے محمد ساجد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ حالات بہتر نہ ہونے پر اسے بہاولپور ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں