سرائے عالمگیر: 2 نوجوان لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں دو نوجوان لڑکیوں نے زہریلی گولیاں کھائیں۔جس کے باعث 1 لڑکی جانبحق جبکہ دوسری لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والی لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا
ذرائع کے مطابق 2 مختلف واقعات ایک تھانہ سٹی کی حدود اور دوسرا تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا
مزید پڑھیں:چشتیاں: بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی
جانبحق ہونے والی 30 سالہ سونیا بی بی کا تعلق رائیاں گاؤں سے ہےجبکہ 32 سالہ عالیہ کا تعلق تھانہ سٹی کی حدود شہر سے ہے
ذرائع کے مطابق 32 سالہ عالیہ کو تشویشناک حالت میں جہلم منتقل کر دیا گیا