چنیوٹ:پولیس کا انوکھا کارنامہ،شہری زنا کے جھوٹے مقدمہ میں سزا کاٹنے پر مجبور
چنیوٹ میں تھانہ رجوعہ پولیس کے انوکھے کارنامے،بے گناہ شہری جھوٹے مقدمہ میں سزا کاٹنے پر مجبور ہے
تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقے میں ہرسہ بلھہ میں بااثر خاتون نے شریف شہری نذر محمد پر زنا کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تفتشی نے جھوٹے مقدمہ سے نذر محمد کو بےگناہ کر دیا
مزید پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا
زرائع کے مطابق ڈی این اے کی رپورٹ کے لیے سمپل لاہور بھیجوا دئیے جس میں رپورٹ نیگٹیو آئی لیکن بااثر خاتون نے پولیس کو دھوکا دہی سے بےگناہ شہری کو بلاوجہ جیل بھیجوا دیا جبکہ بزرگ والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر بےگناہ سزا دی جا رہی ہے۔ جبکہ ڈی این اے رپورٹ بھی نیگٹیو ہونے کے باوجود سزا کاٹ رہا ہے۔
لواحقین نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر کو خارج کرتے ہوے ملزمہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔