اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ کے نشانے پر،ڈرون اسرائیلی وزیراعظم کے گھر تک پہنچ گیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حزب اللہ کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حزب اللہ نے ایک ڈرون بھیجا جو نیتن یاہو کے گھر تک پہنچ گیا اور اُس کی تصاویر لے لیں۔ جو فوراً وائرل ہو گئیں۔
حزب اللہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو نشانہ بنا سکتی ہے جس سے اسرائیلی حکومت اور فوج کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:جیل میں ڈال دو لیکن بیوی کے ساتھ نہیں رہونگا،شوہر گھر سے بھاگ گیا
صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو اس وقت اپنے گھر پر نہیں تھے۔
قیصریہ کے ساحل پر موجود اسرائیلی بحریہ کی ایک کشتی نے ایک مشکوک طیارے کی اطلاع دی۔ ابتدا میں خیال کیا گیا کہ یہ حزب اللہ کا جاسوسی ڈرون ہو سکتا ہے جو نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی تصاویر لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
ریڈار نے نامعلوم طیارے کا پتہ لگایا لیکن دوسرے مانیٹرنگ آلات نے اس کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی۔تو اسرائیلی فضائیہ نے جنگی طیارے بھیجے لیکن وہ بھی ڈرون کو نہیں ڈھونڈ پائے۔
اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اسے ایک غلط الارم سمجھا اور مانا کہ ریڈار کبھی کبھار پرندوں یا دیگر چیزوں کو خطرے کے طور پر غلط پہچان لیتا ہے۔