چنیوٹ میں پولیس کی جانب سے 26 سو سے زائد چالان عدالتوں میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس کی سنگین غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے رواں سال میں چوری،ڈکیتی، قتل، منشیات، اغواء و ہراسمنٹ سمیت مختلف نوعیت کے 26 سو سے زائد مقدمات کے چالان عدالتوں میں تاحال جمع نہ کروائے جا سکے جس سے سینکڑوں شہری حصول انصاف کے انتظار میں قید کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
مزید پڑھیں: منچن آباد میں سبق یاد نہ کرنا جرم بن گیا،استاد کا طالب علم پر تشدد
شہریوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران مقدمات میں ملوث پارٹیوں سے منہ مانگی رشوت لینے کے انتظار میں چالان بروقت مکمل نہیں کرتے جن شہریوں کی ضمانتیں یا سزائیں ختم ہونا ہوتی ہیں وہ پولیس کی اس مجرمانہ غفلت کے باعث کئی سال جیلوں میں پکتے رہتے ہیں اور تفتیشی پیسوں کے لئے حصول انصاف میں بڑی رکاوٹ بن جاتے ہیں وکلاء کہتے ہیں 14 روز میں چالان جمع ہونا ہوتا ہے پولیس تاخیر کے باعث مسائل جنم لے رہے
رپورٹ : قیصر وینس چنیوٹ