اڑان بھرنے کے کئی سال بعد لینڈ کرنے والے ہوائی جہاز کی حقیقت سامنے آگئی

اڑان بھرنے کے کئی سال بعد لینڈ کرنے والے ہوائی جہاز کی حقیقت سامنے آگئی

اڑان بھرنے کے کئی سال بعد لینڈ کرنے والے ہوائی جہاز کی حقیقت سامنے آگئی

اڑان بھرنے کے کئی سال بعد لینڈ کرنے والے ہوائی جہاز کی حقیقت سامنے آگئی

آپ نے ہوائی جہازوں کے پراسرار واقعات کے بارے میں سنا ہوگا۔ ایک مشہور کہانی پین ایم فلائٹ 914 کی ہے جو 1955 میں اڑان بھرنے کے بعد غائب ہو گئی اور 37 سال بعد 1992 میں دوبارہ ظاہر ہوئی۔

اس کہانی کے مطابق جہاز کے مسافر اور عملہ حیران کن طور پر 37 سال بعد بھی ویسا ہی تھا جیسے 1955 میں تھا۔ جب طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو پائلٹ نے تاریخ دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا اور پھر طیارہ دوبارہ اڑ گیا اور کبھی واپس نہیں آیا۔

لیکن یہ کہانی جھوٹی ہے۔ اس کا سچائی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کوئی معتبر ادارہ کر سکا ہے۔ یہ کہانی ایک امریکی ٹیبلوئڈ اخبار ویکلی ورلڈ نیوز سے آئی تھی جو فرضی کہانیاں شائع کرنے کے لیے مشہور ہے۔

اسی طرح ایک اور مشہور کہانی سینٹیاگو فلائٹ 513 کے بارے میں ہے۔ اس کے مطابق یہ طیارہ 1954 میں اڑان بھرنے کے بعد غائب ہوگیا اور 1989 میں دوبارہ ظاہر ہوا۔ یہ کہانی بھی جھوٹی ہے اور اسے بھی ویکلی ورلڈ نیوز نے شائع کیا تھا۔

معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سینٹیاگو ایئر لائنز نامی کوئی ایئرلائن نہیں ہے اور نہ ہی 1954 میں 513 نمبر کی پرواز کے غائب ہونے کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔

یہ کہانیاں محض سنسنی پھیلانے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں