ٹنڈوآدم میں سرعام منشیات کی فروخت،خواتین اور بچے بھی ملوث

منشیات

ذرائع کے مطابق ٹنڈوآدم اور اس کے گردونواح میں پولیس اور بااثر سیاسی شخصیات کی مبینہ سرپرستی میں گٹکا،ماوا، سفینا، عاداب، زیڈ21 ودیگر انڈین و مقامی پتی سرعام بنا کسی روک ٹوک یا ڈر خوف کے دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہے۔ منشیات کے اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد جنہیں پولیس افسران اور بااثر سیاسی شخصیات کی مبینہ سرپرستی بھی حاصل ہے شہر بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں جن میں سانگھڑ بائی پاس، حیدرآباد روڈ، ٹنڈوالہیار روڈ، بھٹ شاہ روڈ، بیرانی، جھول روڈ، بنگلہ روڈ، بالاگام روڈ ودیگر کے اطراف اور تعلیمی اداروں کے نزدیک درجنوں کی تعداد میں کیبن لگواکر دولت کی بہتی گنگا سے ہاتھ دھونا شروع کردئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حج پر جانے والوں کیلئے خوشخبری، رقم قسط میں لینے کا فیصلہ

پولیس کے منشیات فروشی کے خاتمے کے دعووں کے برعکس سماجی برائیوں میں ملوث منشیات فروشوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر قبضہ جمانے کے بعد محلوں کی گلیوں، کوچوں کا رخ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کا استعمال کرتے ہوئے گھروں سے یا گھروں میں قائم چھوٹی دکانوں سے گٹکے، ماوا، سفینا کی فروخت بھی شروع کرادی ہے جسکی وجہ سے کم عمر بچوں سمیت خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی ان مضر صحت اشیاء کی عادی ہوتی جارہی ہے۔ نشے کی وباء کی روک تھام اور نوجوان نسل کو تباہی سے روکنے کیلیے علاقے کے منتخب نمائندوں، سول سوسائٹی کے افراد اور پولیس کے اعلی افسران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں