رخ پاکستان: رحیم یار خان سرکل خانپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈکیتی کے دوران قتل کے دو ملزمان کی گرفتاری سمیت چوری ،ڈکیتی کی 29 وارداتیں ٹریس ہوئیں۔ ایس پی ارسلان زاہد کے مطابق گھریلو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار جبکہ آلہ قتل برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں: منچن آباد میں رات گئے کسان کو قتل کر دیا گیا، مقدمہ درج
مویشی چوری کا نون گینگ گرفتار کرکے 60 لاکھ مالیت کے مویشی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیئے جا رہے ہیں۔ خانپور سرکل کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 23 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔