رخ پاکستان: یوٹیوب نے اپنے کری ایٹرز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نام “جیولز” ہے۔ یہ فیچر لائیو اسٹریمنگ کے دوران ویوئرز کو اپنے پسندیدہ کرییٹرز کو گفٹس دینے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس کے ذریعے کرییٹرز کو اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔
جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے جو ویوئرز لائیو ویڈیوز یا ورٹیکل اسٹریمنگ کے دوران اپنے پسندیدہ کرییٹرز کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ویوئرز اپنی پسندیدہ ویڈیوز کے تخلیق کاروں کو مالی مدد یا انعام کے طور پر جیولز بھیج کر ان کی محنت کی قدر کریں۔
یہ فیچر خاص طور پر موبائل پر دیکھے جانے والے ورٹیکل ویڈیوز اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ یوٹیوب موبائل پلیٹ فارمز پر کرییٹرز کو زیادہ مواقع دے سکے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ یوٹیوب دیگر پلیٹ فارمز، جیسے ٹک ٹاک اور ٹوئچ کے ساتھ مقابلہ کرسکے جہاں ویوئرز گفٹس یا ورچوئل کرنسی استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: یوٹیوب پریمیم کیا ہے، یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی
ویوئرز جو اپنے پسندیدہ کرییٹرز کو جیولز بھیجیں گے انہیں روبیز کے ذریعے انعام ملے گا۔ ایک روبیز کے بدلے ایک امریکی سینٹ ملے گا یعنی 100 روبیز سے ایک ڈالر ملے گا۔ یوٹیوب نے اس فیچر کو مزید پرکشش بنانے کے لیے اگلے تین ماہ تک کرییٹرز کو جیولز کی آمدنی پر 50 فیصد اضافی بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکہ میں شروع کیا گیا ہے اور مستقبل میں یہ تمام یوٹیوب کرییٹرز کے لیے دستیاب ہوگا لیکن صرف وہی کرییٹرز اسے استعمال کرسکیں گے جو یوٹیوب کے لائیو اسٹریمنگ کے معیار پر پورا اُترتے ہوں۔