رخ پاکستان: سیالکوٹ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تفتیش میں کچھ اہم باتیں سامنے آئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی ساس صغراں نے حسد اور نفرت کی وجہ سے بہو زارا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے کہا کہ زارا پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے۔
پولیس نے اس کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم نوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نوید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ پولیس نے اس سے زیادہ دن کا ریمانڈ مانگا تھا لیکن عدالت نے ایک دن کا ریمانڈ دیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی احتجاج میں اپنے بچوں کو بھی شریک کریں، خواجہ آصف
پولیس کے مطابق زارا قتل کیس میں گرفتار کیے گئے تین اور ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ ڈسکہ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے بوری میں ڈال کر نالے میں پھینک دیے تھے۔ زارا کا شوہر بیرون ملک کام کرتا ہے اور تحقیقات کے مطابق اس کے قتل میں اس کی ساس، نند اور تین دیگر افراد شامل ہیں۔ تمام ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔