منچن آباد: میکلوڈگنج پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

منچن آباد

رخ پاکستان: منچن آباد میکلوڈگنج پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فریاد حسین جوئیہ اور اے ایس آئی اختر سلیم کی پولیس پارٹی کے ہمراہ عادی منشیات فروش کو چالو بھٹی اور 40 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے شراب تیار کرنے کا سامان اور 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لیا گیا۔ ملزم خالد محمود عادی منشیات فروش ہے اور دیسی شراب کا دھندہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں