رخ پاکستان: سانگھڑ کی رہائشی ہندو لڑکی نے دین اسلام قبول کرلیا ہے۔ نومسلم صائمہ نے کہا کہ میں نے اپنی رضا مندی سےباغ علی جلبانی سے نکاح کرکے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات کی ہے۔ انھوں نے کہا میرے والد نگیو بھیل نے منگلی تھانے پر میرے شوہر باغ علی جلبانی اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف اغواء، تشدد اور دست دراندازی جیسے جھوٹے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے جبکہ آج سے میرے سابقہ مذہب اور خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی
اس موقع پر باغ علی جلبانی نے کہا کہ میرے خلاف میرے سسر نگیو بھیل نے جھوٹ پر مبنی مقدمہ درج کرایا ہے میں اور میری بیوی صائمہ ایک دوسرے کوپسند کرتے ہیں میری بیوی نے عدالت کے روبرو اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے اور ہم دنوں نے باہمی رضاء مندی سے اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا جوکہ ہمارا قانونی حق ہے۔ شادی شدہ جوڑے نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ درج ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔