رخ پاکستان: پاکستان سنی اتحاد کونسل (پی آئی سی) کے چیئرمین حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حامد رضا نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور انہیں اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں نے بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار پر سوالات اٹھا دیے، 2 عہدیدار مستعفی
اس سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد ہونے والی مسلسل تنقید کے باعث اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی تھی۔