رخ پاکستان: کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک شہری سے سرعام لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دو ڈاکو ایک شخص سے رقم سے بھرا بیگ چھینتے نظر آ رہے ہیں۔
موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ ایک ڈاکو نے اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکایا، جبکہ دوسرے نے اس کے ہاتھ سے بیگ چھین لیا۔ یہ واردات صرف 9 سیکنڈ میں مکمل ہوئی۔
مزید پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفی دےدیا
پولیس کے مطابق لوٹے گئے شخص کا نام راشد ہے، جو بینک میں 55 لاکھ روپے جمع کروانے کے لیے گاڑی سے اتر رہا تھا، تبھی ڈاکوؤں نے اسے نشانہ بنایا۔