رخ پاکستان: ایک چینی تاجر نے لاکھوں ڈالرز دے کر نیلامی میں خریدا ہوا کیلے کا آرٹ ورک کھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیتلان نے ایک تازہ کیلے کو دیوار پر ٹیپ سے چپکا کر اسے آرٹ کا نام دیا تھا۔ اس آرٹ ورک کو نیلامی میں فروخت کیا گیا، اور چینی کرپٹو کرنسی کے بانی، جسٹن سن، نے تقریباً 1.9 ارب پاکستانی روپے میں خریدا۔
رپورٹس کے مطابق جسٹن سن نے جمعہ کے روز ہانگ کانگ کے ایک لگژری ہوٹل میں اس آرٹ ورک کو “آئیکونک” کہا اور صحافیوں اور انفلوئنسرز کے سامنے کیلا کھا لیا۔
مزید پڑھیں: جاسوس کتوں کا دور ختم، اب جاسوس چوہے بھی سراغ لگانے میں مدد کریں گے
کیلا کھانے کے بعد انہوں نے کہا، “یہ دوسرے کیلوں سے زیادہ اچھا ہے، واقعی مزے دار ہے۔”
جسٹن سن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ آرٹ ورک کو یادگار بنانے کے لیے اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور کیلا کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک آرٹ ورک نہیں بلکہ ایک ثقافتی رجحان ہے جو آرٹ، میمز، اور کرپٹو کرنسی کمیونٹی کو آپس میں جوڑتا ہے۔
تقریب میں موجود ہر مہمان کو ایک کیلا اور ڈکٹ ٹیپ کا رول تحفے کے طور پر دیا گیا۔