افغانستان نے سرکاری ملازمین کے لیے نماز باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو مسجد جا کر پانچ وقت کی نماز باجماعت پڑھنی ہوگی۔ جو ملازمین بغیر کسی جائز وجہ کے نماز باجماعت نہیں پڑھیں گے، انہیں سزا دی جائے گی۔
افغان میڈیا کے مطابق متعلقہ وزارت کو حکم دیا گیا ہے کہ فقہ حنفی کے مطابق سزائیں نافذ کی جائیں۔