مہنگی بجلی کا مسئلہ صرف احتجاج یا دھرنوں سے حل نہیں ہوگا،احسن اقبال

مہنگی بجلی کا مسئلہ صرف احتجاج یا دھرنوں سے حل نہیں ہوگا،احسن اقبال

مہنگی بجلی کا مسئلہ صرف احتجاج یا دھرنوں سے حل نہیں ہوگا،احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا مسئلہ صرف احتجاج یا دھرنوں سے حل نہیں ہوگا۔ اس کا حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام میں ہے۔

رُخِ پاکستان کے مطابق احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس مہنگی بجلی کا حل ہے تو اسے اپنے ماہرین کو ساتھ لے کر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے ہمیں ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے اور ہمیں برآمدات کو جلدی 31 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 100 ارب ڈالرز تک لے کر جانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں